ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ڈیری فارمز مالکان بے لگام، ازخود دودھ کی نئی قیمت مقرر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈیری فارمز مالکان نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں ازخود 20 روپے کا اضافہ کر دیا، شہر میں دودھ 230 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جانے لگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیری فارمز مالکان نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں ازخود 20 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، شہر میں دودھ 230 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جانے لگا۔ اس سے قبل دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے مقرر تھی مگر اسے 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

عید الاضحی سے قبل انتظامیہ اور ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے درمیان دودھ کی قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، کمشنر اپنی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔

- Advertisement -

ڈیری فارمرایسوسی ایشن کی جانب سے اجلاس میں انتظامیہ کے سامنے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ دودھ کی پیداواری لاگت 242 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے اور دودھ کی قمیت مزید بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بھی دودھ کے سرکاری نرخ کا تعین کرنے کے لیے کئی اجلاس ہوئے، مگر ڈیری مافیا ان نرخوں کو ماننے سے ہمیشہ انکاری رہا، سرکاری نرخ کچھ بھی مقرر ہوں ڈیری مافیا من چاہی قیمت پر ہی عوام کو دوھ فروخت کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں