ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

لازم ہے کہ میری جانشین خاتون پرکشش ہو: دلائی لامہ کے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ:‌ بدھ مت کے پیروکاروں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا.

تفصیلات کے مطابق بدھ مت کے روحانی پیشوا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کی جانشین خاتون ہوئیں، تو وہ پرکشش ہونی چاہییں.

دلائی لامہ اس سے قبل بھی یہ بات کہہ چکے ہیں، اب انھوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں بھی اس بیان کو دہرا دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ کہ اگر ان کی جانشین خاتون ہوئیں، وہ خوبرو ہونی چاہییں، تاکہ ان کی پیروی کرنے والے افراد ان کی سمت متوجہ رہیں.

یاد رہے کہ دلائی لامہ تبت کے بدھ مت کے پیروکاروں کے روحانی پیشوا کا عہدہ ہے. دلائی لامہ کا مطلب علم کا سمندر ہے. دلائی لامہ اس وقت تبت کے چودہویں روحانی پیشوا کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

تبت کو چین اپنا خود مختار علاقہ تصور کرتا ہے، البتہ تبت کے بدھ، بالخصوص دلائی لامہ اس کے خلاف ہیں.

اس اختلاف کے باعث انھیں تبت چھوڑنا پڑا. دلائی لامہ کو بھارت کی جانب سے سیاسی پناہ دیے جانے کی وجہ سے بھی چین اور انڈیا کے درمیان تعلقات کشیدہ رہتے ہیں۔

روایت ہے کہ حاضر دلائی لامہ اپنی زندگی میں ہی نئے دلائی لامہ کا عندیہ دیتا ہے اور اپنی موت سے قبل بتاتا ہے کہ کس گھر میں پیدا ہونے والے بچے کو دلائی لامہ سمجھا جائے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں