جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل سے راہیں جدا کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہوں گے، واضح رہے کہ ڈیل اسٹین 2008 سے آئی پی ایل کا حصہ تھے اور گزشتہ سیزن میں ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے تھے۔

ڈیل اسٹین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’وہ رواں سال آئی اپی ایل میں آر سی بی کو دستیاب نہیں ہوں گے۔’

فاسٹ بولر نے کہا کہ ’وہ آئی پی ایل میں کسی دوسری ٹیم سے کھیلنے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے، کچھ وقت آرام کرنا چاہتے ہیں، ٹیم سے ریلیز کرنے کے لیے آرسی بی کا شکریہ۔‘

اسٹین نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ’وہ ریٹائر نہیں ہورہے ہیں، دوسری لیگز کے لیے دستیاب ہوں گے۔‘

واضح رہے کہ ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل میں 95 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 97 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر کا اکانومی ریٹ 6.91 اور اوسط 25.85 ہے، 2020 میں انہوں نے آر سی بی کے لیے صرف تین میچ کھیلے تھے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقی فاسٹ بولر آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے علاوہ گجرات لائنز، ڈکن چارجرز، سن رائزس حیدرآباد کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں