اشتہار

ایئرپورٹ پر فائرنگ کرنے والی خاتون کون تھی؟ اہم ویڈیو مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیلاس : امریکہ کے ایک ایئرپورٹ پر دو روز قبل پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا اہم سراغ مل گیا، فائرنگ کرنے والی خاتون کی وڈیو سامنے آگئی۔

اس حوالے سے ڈیلاس پولیس حکام نے پیرگزشتہ روز لو فیلڈ ایئرپورٹ کی عمارت میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی وڈیو جاری کی ہے۔

وقعہ کے وقت ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی جانی نقصان کے خدشے کے پیش نظر اس خاتون کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔

- Advertisement -

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیلاس کے پولیس چیف ایڈی گارشیا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 37 سالہ حملہ آور خاتون جس کی شناخت پورشیا اوڈوفوا کے نام سے ہوئی ہے، صبح 11 بجے کے قریب ایک نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے ایئر پورٹ پہنچی تھی۔

ایئرپورٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور خاتون ٹکٹنگ کاؤنٹر کے قریب واقع واش روم میں داخل ہوئی جہاں سے وہ ہُڈی پہن کر باہر نکلی اور آرام سے چلتے ہوئے ایئرپورٹ لاؤنج میں بنے کیوسک ایریا تک گئی۔ وہاں پہنچ کر خاتون نے پستول نکالی اور چھت کی طرف رُخ کرکے کئی گولیاں چلائیں جس کے بعد وہاں افراتفری مچ گئی۔

ڈیلس پولیس چیف ایڈی گارشیا کے مطابق قریب ہی موجود رونلڈ کرونن نامی ایک پولیس اہلکار نے خاتون کے جسم کے نچلے حصے پر گولی مار کر اسے زخمی کر دیا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

زخمی خاتون کو علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں اُس کا آپریشن کیا گیا ہے۔ پولیس چیف ایڈی گارشیا کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں حملہ آور خاتون کے علاوہ کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا تاہم یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کیوں کی تھی۔

پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے فائرنگ کرنے سے پہلے اپنی ازدواجی مشکلات اور شوہر کی دھوکا دہی کا ذکر کیا تھا۔

زخمی خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ معروف گلوکار کرس براؤن کی اہلیہ ہے اور اُس نے شوہر کی دھوکے بازی کی وجہ سے پریشان ہو کر یہ اقدام اٹھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں