تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودی حکام نے بڑے ہوٹل کو ‘قرنطینہ’ بنا دیا

ریاض : کرونا وائرس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سعودی حکام نے دمام کے بڑے ہوٹل کو ‘قرنطینہ’ میں تبدیل کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے ایک بڑے ہوٹل کو قرنطینہ میں اس لیے تبدیل کیا گیا ہے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مریضوں کو اس ہوٹل میں زیر نگرانی رکھا جائے اور دیگر افراد اور اسپتالوں کے مریضوں کو ہلاکت خیز وائرس سے بچایا جاسکے۔

سعودی وزارت صحت نے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہوٹل ان افراد کو طبی امداد فراہم کی جائے گی جو کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے سعودی عرب پہنچے گے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذکورہ ہوٹل کو کرائے پر حاصل کرنے کے بعد قرنطینہ میں تبدیل کیا ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو 14 دن کےلیے رکھا جائے گا۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ جس ہوٹل کو قرنطینہ قرار دیا گیا ہے، اس میں مریضوں کی دیکھ بھال کےلیے طبی عملہ بھی موجود رہے گا اور مذکورہ افراد کو خوراک و علاج کے ساتھ ساتھ یومیہ ضرورت کی تمام سہولیتں بھی پوری کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کا وقت 14 دن ہے، اگر مذکورہ ایام میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں تو مذکورہ افراد کو قرنطینہ سے خارج کردیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دمام سعودی عرب کا سرحدی شہر ہے جہاں سے سڑک کے ذریعے بحرین میں داخل ہوا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں جن افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے وہ براستہ بحرین ریاست پہنچے تھے اور پانچواں مریض بھی بحرین سے دمام میں داخل ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -