اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

دنانیر کی آواز میں سلام ’مصطفیٰ جان رحمت‘ کی ویڈیو مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی آواز میں سلام ’مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام‘ کی ویڈیو مقبول ہوگئی۔

سوشل میڈیا اسٹار دنانیرمبین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سلام ’مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام‘ پڑھ رہی ہیں۔

دنانیر کے سلام پڑھنے کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دنانیر نے سلام بہت اچھا پڑھا، ایک صارف نے لکھا کہ دنانیر ہر فن مولا ہیں جبکہ ایک اور صارف نے ان کی آواز کو جادوئی آواز قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دنانیر نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

پاوری گرل نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وہ پریوں کی کہانیوں جیسا محسوس کررہی ہیں۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں