جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دنانیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین کی ایک اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دنانیر کو پنجابی ڈائیلاگز پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

پنجابی ڈائیلاگز میں کہا جا رہا ہے؛ ’’لڑکیاں موٹی کیسے ہو جاتی ہیں، جیسے بھی ہو جاتی ہیں، تینوں مسئلہ ہے۔‘‘

ان ڈائیلاگز پر دنانیر نے دلچسپ انداز میں لپسنگ کی ہے، اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے ڈائیلاگز کو دلچسپ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یاد رہے کہ ایک سوشل میڈیا پیج نے دعویٰ کیا تھا کہ نئی سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں اداکارہ دنانیر ایک صحافی انیتا پونم والا کا کردار ادا کریں گی جسے انھوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا تھا۔

اداکارہ نے ’باجا‘ بجا کر گھر سر پر اٹھا لیا، ویڈیو وائرل

دنانیر نے اس سیریز میں اپنا لُک بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس تصویر میں انھوں نے ذرا سا بھی میک اپ نہیں کیا، بس کاجل اور گریسی ہیئر اسٹائل بنایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں