اشتہار

اداکارہ نے ’باجا‘ بجا کر گھر سر پر اٹھا لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ و سوشل میڈیا انلفوئنسر دنانیر مبین نے یوم آزادی کے روز ’باجا‘ بجاکر گھر سر پر اٹھا لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دنانیر مبین نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ باجا بجا رہی ہیں جبکہ ان کے قرب و جوار میں موجود گھر والے اس سے تنگ نظر آرہے ہیں۔

ایک خاتون اپنے کانوں پر ہاتھ رکھی ہوئی ہیں لیکن دنانیر پھر بھی باجا بجانے سے باز نہیں آرہیں اور باجا بجانے کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو کے آخر میں وہ کسی کے منہ کے پاس باجا لے جاتی ہیں لیکن وہ انہیں روک دیتے ہیں۔

اداکارہ کی یہ دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بچے ہوں بڑے تقریباً سبھی تفریحی مقامات پر باجا لیے نظر آئے اور دوران سفر بھی منچلے باجا بجاتے رہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں باجا بجانے سے روکنے کی درخواست آج ہی مسترد کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں