پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

شوہر کو دوسری لڑکی مل گئی تو مجھے طلاق دے دی میں نے کہا کہ۔۔۔۔عصمت زیدی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عصمت زیدی نے اپنی طلاق اور بیٹیوں کی پرورش سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ عصمت زیدی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ شوہر کو دوسری لڑکی مل گئی تو انہوں نے مجھے طلاق دے دی میں نے ان سے کہا کہ بچیاں بڑھی ہورہی ہیں آپ کو جو کرنا ہے کریں لیکن مجھے نہ چھوڑیں لیکن لڑکی کے کہنے پر انہوں نے میری نہ سنی اور طلاق دے دی۔

عصمت زیدی نے کہا کہ اس کے بعد میں یہ سوچنے لگی کہ مرد مخلص نہیں ہوتے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے نے بھی یہی کہا کہ 23 سال کے بعد طلاق ہوجاتی ہے تو پھر لوگ شادی ہی کیوں کرتے ہیں، بیٹے نے اب چالیس سال کی عمر میں شادی کی ورنہ وہ کہتا تھا کہ شادی نہیں کرنی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے فنانشنل مسئلہ نہیں تھا میں نے شادی نہیں کی اور اپنی بچوں کی پرورش پر توجہ دی۔

عصمت زیدی نے سسرال والوں کی تعریف کی اور کہا کہ جب شوہر نے دوسری شادی کرنے لگے تو سسرال والوں نے میرا ساتھ دیا اور کہا کہ یہ کہیں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو مضبوط بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں