تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خلائی مخلوق سے متعلق ماہرین کا خطرناک دعویٰ

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خلائی مخلوق سے رابطہ زمین پر زندگیاں ختم کرسکتا ہے۔

فلکیات کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ خلائی مخلوق سے رابطہ زمین پر موجود زندگیوں کے لیے بھیانک ثابت ہوگا، یہاں موجود زندگیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

ماہرین نے خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے کی کوششوں کو ترک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مذکورہ بالا خدشہ ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب ماہرین نے امریکی فوجی رپورٹ کا جائزہ لیا جو اڑن طشتریوں سے متعلق تیار کردہ ہے۔

انتظار ختم، امریکی انٹیلیجنس نے خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ رپورٹ جاری کر دی

انہوں نے بتایا کہ خلائی مخلوق پرامن طریقے سے زمین پر نہیں آئے گی، یہ خطرناک ہوگا، ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ اب تک خلائی مخلوق سے ہمارا رابطہ نہیں ہوا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ خلائی مخلوقوں کی زمین پر موجودگی سے یہاں پر جو زندگیاں ہیں وہ ختم ہوسکتی ہیں، ہمیں اس خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کہ خلائی مخلوق ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی یہ ہمیں نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -