جامشورو: منچھر جھیل کو کٹ لگانے کے باوجود پانی کی سطح میں کمی نہ ۤآنے پر حکام نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم کرنے کے لئے دو کٹ لگائے گئے تھے، پہلا کٹ
دادو اور دوسرا سیہون کی جانب لگایا گیا تھا۔
حکام کے مطابق منچھر جھیل کو کٹ لگانے کےباوجود نہر میں پانی کی سطح میں کم نہ ہوسکی جس پر مزید کٹ لگانےکا عندیہ دے دیا ہے۔
ڈی سی جامشورو نے بتایا کہ منچھرجھیل پر پانی کا دباؤ بہت بڑھ گیا ہے جس کے باعث جھیل میں مزید کٹ لگائے جاسکتے ہیں، مقامی ۤآبادی کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ہی فوری انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منچھرجھیل میں دو جگہ سے کٹ لگانے کا فیصلہ
ڈی سی جامشورو نے مزید کہا کہ پانچ یونین کونسل میں آبادی کے انخلا کا عمل جاری ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلوں کے نتیجے میں منچھر جھیل میں پانی کا ڈیڈ لیول تجاوز ہوا۔
دو روز قبل بھی جھیل کا پانی اوورٹاپ ہوا تھا جس کے نتیجے میں یونین کونسل جھانگارا زیرآب آگئی تھی اور علاقہ مکینوں نے فوری طور پر انخلا کردیا تھا۔