کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ہاتھوں دانیہ شاہ کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ سے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بنانے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت جو موبائل فون ملا وہ نیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ نے بتایا کہ اس نے اپنا پرانا موبائل فون فروخت کردیا ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ مبینہ طور پر نازیبا ویڈیو اس ہی پرانے موبائل سے بنائی گئی ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی ذاتی ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں عدالت نے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
یہ پڑھیں: عدالت نے دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا
عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اگر چاہے تو جیل میں جا کر ان سے تفتیش کر سکتی ہے جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
دوسری جانب دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں، یہ سب جائیداد کی وجہ سے میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی صاحبزادی نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو ویڈیوز وائرل کرنے کے سلسلے میں درخواست دی تھی۔