اشتہار

’ہزار روپے جمع کرکے فوٹو شوٹ کروایا تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانیال افضل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہزار روپے جمع کرکے فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں دانیال افضل نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

دانیال افضل نے بتایا کہ ’آپ نے اور میں نے فوٹو شوٹ کرواکر ایک ہی چینل میں بھیجا تھا مجھے کال آگئی تھی لیکن آپ کو نہیں آئی تھی۔‘

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ ’میں بہت خوش تھا کہ یہ بڑا ایکٹر بنتا ہے بولنا آتا ہے لیکن کال تو مجھے آئے گی۔‘

ایاز سموں نے بتایا کہ ’اس وقت ہم امیر نہیں تھے مشکل سے ہم لوگوں نے ہزار روپے جمع کیے تھے، فوٹو گرافر نے ایک تصویر کے سو روپے مانگے ہم نے لڑ کر ایک تصویر نویں روپے کی کروائی تھی۔

دانیال افضل نے کہا کہ ’ہم نے فرمائشیں بھی کی تھیں کہ ایک تصویر کلر اور دوسری بلیک اینڈ وائٹ کردیں۔‘

انہوں نے اس وقت کے فوٹو شوٹ کے پوز دے کر بھی دکھائے اور بتایا کہ دانیال کو کال آگئی تھی مجھے نہیں آئی تھی۔

دانیال افضل نے کہا کہ جب میں آڈیشن پر گیا تو اسکرپٹ پڑھ کر بھی مجھے ایاز نے بتایا تھا۔

واضح رہے کہ دانیال افضل متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو پسند کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں