تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ڈرامے کی کہانی مجھے خود ڈھونڈ لیتی ہیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار دانش تیمور کا کہنا ہے کہ ’میں کردار کا انتظار نہیں کرتا بلکہ ڈرامے کی کہانی مجھے خود ڈھونڈ لیتی ہیں۔‘

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی گزشتہ دنوں پہلی قسط نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، ڈرامے کے او ایس ٹی کو بھی مداح پسند کررہے ہیں۔

ڈرامے میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، حماد شعیب، شاہ زین راحت، نعمان اعجاز، ٹیپو شریف، لائبہ خان، شہود علوی، عتیقہ اوڈھو ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

دانش تیمور نے اے آر وائی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کردار کا انتظار نہیں کرتا اور نہ کبھی اس کے لیے کوئی جدوجہد کی ہے، میں کبھی کسی ڈائریکٹر یا رائٹر کے پاس نہیں گیا کہ میرے لیے کچھ لکھ دیں کہ میرا دل یہ کردار ادا کرنے کے لیے چاہ رہا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی گھومتی گھماتی اگر میرے نصیب میں ہوتی ہے تو مل جاتی ہے پھر میں اپنا کردار سو فیصد نبھاتا ہوں۔

دانش تیمور کا کہنا تھا کہ جب کردار مجھے مل جاتا ہے تو پھر میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کس طرح اس کردار کو بہتر طریقے سے ادا کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی دانش تیمور اور درفشاں سلیم کے گرد گھومتی ہے، دانش امیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ درفشاں متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔

مہک شمشیر سے محبت نہیں کرتیں لیکن وہ انہیں زبردستی حاصل کرنے کی جستجو میں لگے ہوتے ہیں اور اس کے لیے وہ ہر حد پار کرجاتے ہیں یہاں تک کہ وہ مہک کے والد (شہود علوی) کو گرفتار بھی کروا دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -