اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا ہے ن لیگ کے معاشی ٹارگٹ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق نہیں ہیں، حکومت کو چاہیے کہ آئی ایم ایف ٹارگٹ جلدازجلد حاصل کرے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کےسائڈ لائن ہونے کا مسئلہ الگ ہے، ن لیگ حکومت کوکسی نہ کسی طرح کی لائف لائن چاہیے، ن لیگ کے معاشی ٹارگٹ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق نہیں ہیں، آئی ایم ایف 2 ماہ بعد معاہدے پرریویو کےلیے آرہاہے، حکومت کو چاہیے کہ آئی ایم ایف ٹارگٹ جلدازجلد حاصل کرے۔
سابق وزیر نے بتایا کہ اڑان پاکستان 2سال پرانہ پروگرام ہے، بجٹ میں دوبارہ اس کا اعلان کیاگیا، اڑان پاکستان پروگرام پرانا ہے اس کو ری سائیکل کیا گیا ہے، گزشتہ سال وزیرخزانہ نے جس پروگرام کا اعلان کرنا تھا اصل وہ تھا، تھنک ٹینک سے بنا گزشتہ پروگرام کو کاٹ کر پرانہ پروگرام دوبارہ لے کر آگئے۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے آپ کیلئے کہا تھا کہ حکومت سے نکلوں گا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، بانی پی ٹی آئی نے جونقصان اٹھائے ہیں اس کی کوئی وجہ نہیں تھی کہ اس حد تک جاتے، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے لیے اپنا راستہ خود روکا ہے۔
مہنگائی کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ لوگ آج کل کہہ رہےہیں کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے، 5سال میں جولوگ مہنگائی کےپہاڑمیں دبے ان کوروشنی نظر نہیں آرہی، مذاکرات کرنے ہی ہیں تو پھر مہنگائی کےمسئلے پر کرنے چاہیےتھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے لیے ہی رونا تو ان مذاکرات سے عوام کو کیا ملنے والا ہے؟ کیا 4،5 سال کے لیے مہنگائی کی شرح ایک فیصد تک نہیں رکھنی چاہیے، اسٹیٹ بینک نے کہا شرح سود اس لیے اوپر نیچے کر رہے ہیں تاکہ مہنگائی کنٹرول کریں، مہنگائی ہوتی نہیں کی جاتی ہے، مہنگائی کم یا زیادہ کرنا ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے، مالیاتی ادارے کہہ رہے ہیں کہ جون میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ میں جائے گی۔