تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سری لنکن اوپنر کے متنازع رن آؤٹ کا سوشل میڈیا پر چرچہ

اینٹیگا: سری لنکن بلے باز کا عجیب وغریب آؤٹ قرار دینا ایک تنازعہ بن گیا ہے ، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث ومباحثہ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

سری لنکا اس وقت ویسٹ انڈیز کے ٹور پر موجود ہے، جہاں اس نے مہمان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-2 سے شکست دی تھی۔

گذشتہ روز دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ اینٹیگا کے سر ویون رچرڈسن میدان میں کھیلا گیا، جہاں ویسٹ انڈیز نے آئی لینڈرز کو پہلے ایک روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ایک روزہ میچ سوشل میڈیا صارفین کے لئے بحث ومباحثہ بن گیا، جس کی وجہ سری لنکن بلے باز کا ایمپائر کی جانب سے عجیب وغریب رن آؤٹ قرار دینا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ سری لنکن اننگز کے 22 اوور میں ویسٹ انڈیز کپتان کیون پولارڈ بولنگ کرارہے تھے جبکہ سامنے تھے سری لنکن بلے باز گوناتھیلا جو اس وقت 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پولارڈ کی گیند پر انہوں نے سنگل رن لینے کی کوشش کی اسی دوران بولر اور ایک فیلڈر تیزی سے گیند کی جانب لپکے جس کے باعث سنگل رن نہ بن سکا، سری لنکن بلے باز الٹے پاؤں کریز کی جانب جانے لگے اسی دوران پچ پر پڑی گیند ان کے پاؤں کے درمیان آگئی۔

اسی دوران کیرون پولارڈ نے فیلڈ امپائر سے اپیل کی کہ سری لنکن بلے باز نے جان بوجھ کر گیند کو روکا، لہذا انہیں آؤٹ قرار دیا جائے، پولارڈ کی اپیل پر تھرڈ امپائر نے گوناتھیلاکا کو آؤٹ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ کرکٹرز نے بھی اس متنازع رن آؤٹ پر اپنے کمنٹس کا اظہار کیا ہے۔

 

 

Comments

- Advertisement -