بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ڈیرن سیمی اور سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں، سیمی نے کہا  فائنل میں اچھا مقابلہ ہوگا جبکہ سرفراز کا کہنا تھا کہ  فائنل میں جیتنےکی پوری کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپنےٹیم ممبرز کو لیڈر بننے کے لیےحوصلہ دیتا ہوں، پی ایس ایل کے ہر میچ میں بھرپور مقابلہ کیا، اس دوران دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے دیکھنے کو ملے۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شین واٹسن تجربہ کار بیٹسمین ہیں، اپنی فارم انجوائے کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں بولنگ کی کوالٹی بہترین ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا فائنل میں اچھا مقابلہ ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بہتر ٹیم ہے، پشاورزلمی کے کھلاڑی ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہیں۔

فائنل میں جیتنےکی پوری کوشش کریں گے، سرفراز احمد


دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے نیوز کانفرنس میں کہا تیسری بار فائنل کھیل رہے ہیں، فائنل میں جیتنےکی پوری کوشش کریں گے، کرکٹ کا جومعیار یہاں دیکھنےکومل رہا ہے، دبئی میں نہیں ملا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا ہرکسی کی خواہش ہوگی کہ فائنل جیتے، ٹاپ آرڈر اچھا کھیلےتو ہم کوئی بھی ہدف حاصل کرسکتےہیں ، پی ایس ایل بہترین لیگ ہے، جس معیارکی باؤلنگ پی ایس ایل میں ہے کہیں اور نہیں۔

انھوں نے مزید کہا دنیا نے دیکھا ہے پاکستان میں معیاری کھیل ہورہاہے، کوئٹہ کی ٹیم ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرےگی، ٹاس کی اپنی جگہ بہت اہمیت ہے، وکٹیں جلدگریں تو ہدف کےتعاقب میں مشکلات ہوتی ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا ہمارا ٹاپ آرڈر اچھاکھیل رہاہے ، پاکستان میں کرکٹ ہوتو بلےبازبھی ملیں گے، احسان علی نے بھی دکھایا کہ وہ صلاحیت مند ہیں۔

یاد رہے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل کل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں