تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں 4 سیاسی شخصیات کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی 4 سیاسی شخصیات کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی 4 سیاسی شخصیات کے دھاندلی میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈسکہ ضمنی انتخاب پر اہم شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشن کے چند پی اوز نے سیاسی شخصیات کے دھاندلی میں ملوث ہونے کے بیانات دیے جبکہ چند پولیس افسران نے بھی پرسنل ہئیرنگ میں ان شخصیات کے نام لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں ، ملوث 60 افسران کے گرد گھیرا تنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق سمیت 4 سیاسی شخصیات کو نوٹس بھیجے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ 2 روز میں چاروں شخصیات کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -