اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

بہو نے ساس کی کار کو بم سے اڑا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بہو اور ساس کی چپقلش کوئی نئی بات نہیں، تاہم ایک بہو نے ساس کے ساتھ روایتی لڑائی کے بعد اس کی کر کو پٹرول بم سے اڑا دیا۔

54 سالہ ساس کرسٹینا پلیس کا کہنا تھا کہ 29 سالہ بہو علیشا انور اس کے بیٹے کے لیے درست انتخاب نہیں ہے، جس پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے بہو نے ساس کے خلاف سازش کی اور اس کی کار کو پٹرول بم سے اڑیا، خاتون کو اس حرکت پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

خوش قسمتی تے کرسٹینا پلیس حملے کے وقت اپنی کار میں موجود نہیں تھی، کار کو جس وقت پٹرول بم سے آگی لگی وہ ان کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔

- Advertisement -

عدالت کو بتایا گیا کہ 29 سالہ بہو علیشا انور نے ایک دوست کے ساتھ مل کر اسے پیسوں کا لالچ دے کر کار کو اڑانے کی سازش کی تھی۔

پلیس نامی ساس نے جج کے سامنے واضح کیا کہ وہ اپنی بہو کو پسند نہیں کرتی تھی جبکہ وہ اپنے بیٹے کے لیے علیشا کو ٹھیک نہیں سمجھتی تھیں، بیٹے اور بہو کے درمیان مسائل تھے۔

پولیس نے بتایا کہ علیشا نے لیوک ولیمز کو کار کو اڑانے کے لیے پیسے دیے، جون 2022 میں مسز پلیس نارتھ ویلز میں اپنے گھر میں تھیں جب انھوں نے اپنی کار کو آگ لگتے دیکھا۔

عدالت نے علیشا انور کو 16 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے جبکہ اسے اپنی ساس کی حفاظت کے حوالے سے دو سال کے لیے پابند ہونے کا حکم سنایا گیا۔

علیشا کے دوست ولیمز نے بھی کار میں آگ لگانے کی سازش کا اعتراف کرلیا ہے، اسے اگلے ہفتے سزا سنائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں