حیدرآباد: سول اسپتال میں زیرعلاج مریضہ کی خواہش پر اسپتال میں بیٹی کے نکاح کا انعقاد کیا گیا، تقریب گیسٹرولاجی وارڈ میں منعقد ہوئی۔
اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے جام فرید لاکھو کے مطابق مریضہ نسیم یوسفزئی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب سول اسپتال کے گیسٹرولاجی وارڈ میں منعقد ہوئی، نکاح کی تقریب میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، دولہے کو پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہنائے گئے۔
خاتون کی خواہش تھی کہ اس کی بیٹی کا نکاح ہوجائے یہی اس کےلیے کافی ہے، جس کے بعد سول اسپتال میں مریضہ نسیم یوسفزئی کی 18سالہ بیٹی دعا کے نکاح کی تقریب ہوئی۔
خاتون مریضہ نے گیسٹرو کے آپریشن کیلئے بےہوش ہونے سے قبل خواہش ظاہر کی تھی، مریضہ نے اس اقدام پر سول اسپتال انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسپتال کا ایمرجنسی عملہ غائب، سوئپر نے زخمی خاتون کو ٹانکے لگائے مرہم پٹی کی