ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

میرے والد کی 40 سال کی شفاف سیاست پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، شاہ محمود قریشی کی بیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو کا کہنا ہے والد اپنےموقف پرڈٹے ہیں ، ان کی 40 سال کی شفاف سیاست پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفرکیس میں جو الزام شاہ محمودقریشی پرلگائےگئےہیں غلط ہیں، شاہ محمودقریشی نےبطوروزیراپنے کردار کے مطابق کام کیا اور ملک خدمت کی حلف کی پاسداری کی۔

- Advertisement -

مہربانو کا کہنا تھا کہ والد صاحب کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ۔ان کا موقف اصولی ہے، ان پر بے بنیاد مگر سنگین الزامات لگائے گئے، میرے والد کی چالیس سال کی شفاف سیاست پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔

اپنے بھائی کے حالے سے انھوں نے بتایا کہ اکلوتے بھائی پر بھی لاتعداد ایف آئی آرز ہیں۔

سائفر کیس کی سماعت سے متعلق شاہ محمود قریشی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ وکلا مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے،سماعت ملتوی ہو گئی، آج پہلی مرتبہ وکلاصفائی کوعدالت جانے کی اجازت دی گئی ، وہ چاہتے ہیں کہ کارروائی میں شفافیت ہو اور یہ ظاہر بھی ہو۔

مہربانو نے مزید کہا کہ ٹرائل شفاف ہوتومیڈیا کو بھی اندرآنےکی اجازت دی جائیں، سائفرکیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہےاور شکوہ کیا کہ والد کو گھر سے کھانا دینے کی اجازت نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں