ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹریفک جام کرنے پر شہری کو قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی کاؤنٹی ویلز کے شہر میں دانستہ ٹریفک جام کرنے والے شہری کو ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانیہ کے شہر سوان میں گزشتہ سات سالوں میں سیکڑوں بار دانستہ ٹریفک جام کرنے والے 51 سالہ شہری ڈیوڈ ہیمسن کو عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہیمسن نے گزشتہ سات سالوں کے دوران مرکزی پولیس اسٹیشن کے سامنے والی سڑک کے درمیان کھڑے ہوکر ٹریفک جام کیا۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ نے شہری کو خبردار کیا اور اُسے انجام سے بھی ڈرایا مگر اُس کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ٹریفک جام کرنے کی پاداش میں 9 بار جیل کی سزا کاٹ چکا ہے، وہ حال ہی میں سزا مکمل کر کے آیا اور ایک بار پھر مصرف سڑک کے درمیان میں آکر کھڑا ہوگیا تھا، جس پر سوان سی پولیس نے اُسے گرفتار کیا۔

پولیس حکام نے ہر بار گرفتار کرنے کے بعد ڈیوڈ سے ٹریفک جام کرنے کی وجہ پوچھی تو اُس نے کوئی جواب یا ردعمل نہیں دیا اور بالکل ایسے کھڑا ہوگیا جیسے سُننے اور بولنے سے محروم ہو ۔ اہل خانہ کے مطابق وہ بول اور سُن سکتا ہے۔

اب کی بار عدالت نے ملزم کو سزا سنانے کے ساتھ اُس کے طبی معائنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی نفسیاتی ڈاکٹر کو دکھانے کا حکم دیا ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ ڈیوڈ آخر کار ایسی حرکت کیوں کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں