اشتہار

ڈیوس کپ: سربیا اور برطانیہ نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

نورسلطان: ڈیوس کپ فائنل ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا اور برطانیہ کی ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا اور برطانیہ کی ٹیموں نے کوارٹرزفائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، برطانیہ نے مینز ڈبل کیٹگری میں قازقستان کو شکست دی، ناک آؤٹ مرحلے میں برطانیہ کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔

سربیا اور برطانیہ ٹاپ 8 میں شامل ہوگئے، جوکووچ نے سربین ٹیم کو کواٹرز فائنل میں انٹری دلائی۔

- Advertisement -

اس میگا ایونٹ میں پاکستان کے سینئرز کھلاڑی حصہ نہیں لے رہے، پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف) نے قازقستان میں ہونے والی پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں احتجاجاً جونیئر ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاپ کھلاڑیوں میں اعصام الحق، عقیل خان اور نان پلیئنگ کپتان مصحف ضیا پہلے ہی ایونٹ سے دست بردار ہوچکے ہیں، انہوں نے ڈیوس کپ پاکستان سے منتقل کرنے پر آئی ٹی ایف کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف بطور احتجاج ایونٹ کابائیکاٹ کیا۔

پاکستان کی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی

خیال رہے کہ پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کرانے کی اپیل کی تھی جو مسترد ہوگئی، ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ29نومبر سے قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان (آستانہ) میں شیڈول کیا گیا ہے، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق سمیت عقیل خان، مزمل مرتضیٰ اور محمدعابد بھی ڈیوس کپ ٹائی سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

اعصام الحق کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ڈیوس کپ ٹائی سے دستبرداری کا اعلان اسی وجہ سے کیا تھا، پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں نے میرے فیصلے کی قدر کی، کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جنھوں نے میرے ساتھ قدم ملایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں