اسلام آباد : قومی سلامتی سے متعلق خبرکا معاملہ حل کرنے کیلئے وزیرعظم نے چوہدری نثار کو تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی، انکوائری کمیٹی کے سربراہ زاہد حامد نے تحقیقات کو گپ شپ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں ڈان نیوز کی متنازعہ خبر کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہدایت کی ہے کہ متنازعہ خبر کی غیر جانبدارانہ طریقے سے تحقیقات کی جائے۔
علاوہ ازیں خبرکی تحقیقات کے لیے وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی، آج ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس میں ایک صحافی کے سوال پر زاہد حامد نے تحقیقاتی کمیٹی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کمیٹی اور تحقیقات کو محض گپ شپ قرار دیا، اس سے پہلے چوہدری نثار نے متنازعہ خبر لیک کرنے والے کو کٹہرے میں لانے کا عزم کیا تھا۔
مزید پڑھیں: کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار
مزید پڑھیں: متنازعہ خبر کا معاملہ، چوہدری نثار نے خود کو تحقیقات سے الگ کرلیا