ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن سے ایک روز پہلے وزارت خزانہ نے نئے سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے محض ایک روز قبل نگراں وزارت خزانہ نے نئے سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال 25-2024 کاے وفاقی بجٹ کے حوالے سے نگراں وزارت خزانہ کی جانب سے بجٹ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ آئندہ سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

نگراں وزارت خزانہ نے تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024 کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی ہے۔

- Advertisement -

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ اسٹریٹیجی پیپر22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 مارچ سے 5 اپریل کے دوران کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں