منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

دیشا وکانی نے ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کیوں چھوڑا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’دیابین‘ کا کردار نبھانے والی دیشا وکانی کے ڈرامہ چھوڑنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی۔

مالو راجدا ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے سابق ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے شو سے 14 سال کی وابستگی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دیشا وکانی کے شو چھوڑنے سے متعلق انکشاف کیا جس پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

وہ بتاتے ہیں کہ دیشا وکانی کو کبھی پیسوں کا مسئلہ نہیں رہا، ان کے شو چھوڑنے کی وجہ پیسہ نہیں تھی کیونکہ وہ اپنے ہنر سے پیار کرتی تھیں اور لالچی بالکل بھی نہیں تھیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: دیابین گلے کے کینسر میں مبتلا ہوگئیں؟

’دیشا وکانی نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر علیحدگی کا فیصلہ لیا جبکہ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے ان کی واپسی کیلیے بھرپور کوششیں کی گئیں، ایک موقع پر وہ دوبارہ واپس آنے کیلیے راضی ہوگئی تھیں لیکن پھر اچانک اداکارہ نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔‘

ڈرامے کے سابق ڈائریکٹر نے انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار واپسی کا فیصلہ کیا تو کورونا کی وبا پھوٹ پڑی، چونکہ اُس وقت ان کی بیٹی چھوٹی تھی اس لیے وہ واپس نہیں آئیں۔ ’کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد ٹیم نے ان سے دوبارہ رابطہ کیا لیکن تب ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع تھی۔‘

مالو راجدا نے بتایا کہ اس کے بعد ’دیابین‘ کے کردار کیلیے متعدد اداکاراؤں کو لایا گیا لیکن دیشا وکانی کی جگہ آج تک کوئی نہیں لے سکا، یہی وجہ ہے کہ پروڈکشن ٹیم نے ان کے متبادل کی تلاش کا منصوبہ ترک کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں