جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

آتشزدگی میں جھلسنے والے ڈپٹی کمشنر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی ابوظہبی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی چند روز قبل اپنے گھر میں ہونے والی آتشزدگی میں بری طرح سے جھلس گئے تھے، انہیں ابتدائی طور پر کلفٹن کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھے۔

تاہم حالت میں بہتری نہ ہونے کے باعث سندھ حکومت نے ان کے بیرون ملک علاج کیلئے خصوصی فند جاری کیے تھے، جس کے بعد انہیں کراچی سے ابوظہبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے گھر آگ لگنے کا واقعہ کچن میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کا پچاس فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں