اشتہار

ڈی کوک نے ضد چھوڑ کر گھٹنے ٹیک دیے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر ڈی کوک نسلی تعصب کے خلاف احتجاج میں شریک ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی کوک آج سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ میں شریک ہوئے اور انہوں نے نسلی تعصب کے خلاف گھٹنے ٹیک کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس سے قبل ڈی کوک نے نسلی تعصب یا نسل پرستی کے خلاف ہونے والے علامتی احتجاج کے طور پر گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا تھا۔

- Advertisement -

جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے آج خصوصی طور پر  نے اپنے کھلاڑیوں کو یہ ہدایت جاری کی تھی کہ میچ کے آغاز سے پہلے گھٹنے پر بیٹھ کر سیاہ فام افراد سے ہونے والے تعصب کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ٹیم کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف متحد اور مستقل مؤقف اختیار کرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے میچ میں کوئنٹن ڈی کوک نے ’بلیک لائیو میٹر‘ سے یکجہتی کا اظہار کرنے سے انکار کرتے ہوئے میچ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر کی اس حرکت کا نوٹس لیا اور اُن کی سرزنش کی، جس پر آج وہ احتجاج میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: ‘گھٹنے ٹیکنے کو ایشو نہیں بنانا چاہتا’، ڈی کوک نے معذرت کرلی

ڈی کوک نے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ ’اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے دوسروں کو سبق ملتا ہے اور کسی کی زندگی میں بہتری آتی ہے تو میں ایسا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں