تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سال 2022: کراچی میں لاوارث افراد اور نومولود بچوں کی کتنی لاشیں ملیں؟

کراچی : سال 2022 اپنی تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، اس سال شہر بھر میں ہونے والے حادثات واقعات میں بڑوں اور بچوں کی کتنی لاشیں ملیں؟

اس حوالے سے ایدھی ویلفیئر سینٹر نے رواں سال کے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر قائد میں سال2022میں حادثات اور اموات متعلق متعدد واقعات رونما ہوئے۔

ترجمان ایدھی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس سال780شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور 9ہزار 725شہری ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال540شہری فائرنگ کے واقعات میں مارے گئے جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2465افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایدھی ویلفیئر کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال2022میں شہر بھر سے 220شہریوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں،260افراد ندی نالوں اور سمندر میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف علاقوں سے 290نومولود بچوں کی لاوارث لاشیں ملیں، اس کے علاوہ 124شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

Comments

- Advertisement -