تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کورونا نہ ہونے کے باوجود مریض کی نعش لواحقین کو کیوں نہیں دی گئی؟

مراد آباد : بھارت میں اسپتال انتظامیہ نے مریض کی میت لواحقین کو دینے سے انکار کردیا، متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کورونا رپورٹ منفی آئی تھی اس کے باوجود نعش نہیں دی جارہی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے رہائشی شخص کی موت مراد آباد کے ٹی ایم یو اسپتال میں ہونے کا عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز  اسپتال میں کورونا نگیٹو مریض نور میاں کی وفات ہوئی تھی تاہم اسپتال انتطامیہ نے نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اب اہل خانہ کو نعش دینے سے انکار کیا جارہا ہے۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپتال کی انتظامیہ انہیں نعش نہیں دے رہی ہے جبکہ ہم مرنے والے کی آخری رسومات اپنی مذہبی طریقے کے مطابق ادا کرنا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں ضلع رامپور کے محلہ مسجد داروغہ محبوب جان علاقہ کے رہنے والے نورمیاں کو 18 جنوری 2021کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی تو اہل خانہ ان کو علاج کیلئے صدر اسپتال لے گئے۔

دوران علاج نور میاں کا کوویڈ19 ٹیسٹ پازیٹیو آیا تو ضلع اسپتال نے مریض کو ٹی ایم یو ہسپتال مراد آباد منتقل کر دیا، جہاں 19 جنوری کو آر ٹی۔ پی سی آر کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا تو رپورٹ منفی آئی اور اسی وقت ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ اسپتال کا کہنا ہے کہ وہ لاش کو سیلڈ کرکے ہی دیں گے، اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ سماجی کارکن نرگس خان کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر  پہنچے اور انہوں نے ضلع انتظامیہ کو شکایت درج کرائی۔

اس موقع پر سماجی کارکن نرگس خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب مریض کو کورونا پوزیٹو تھا ہی نہیں تو اب ان کی لاش کیوں اہل خانہ کو نہیں دی جا رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسپتال انتظامیہ کے رویے کا نوٹس لیا جائے اور اہل خانہ کو  مریض کی لاش سپرد کی جائے تاکہ متوفی کے اہل خانہ اپنے مذہب کے مطابق مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا کر سکیں۔

Comments

- Advertisement -