تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بائیس منٹ تک مردہ رہنے والی تیراک کے ساتھ کیا ہوا؟

قاہرہ : مصر میں ایک تیراک لڑکی سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران مسلسل 22 منٹ تک مردہ حالت میں رہی، ہوش میں آنے پر دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔

مصری ٹرائیتھلون چیمپئن جمانہ یاسر حرکت قلب بند رہنے کے بعد مسلسل بائیس منٹ تک بے حس و حرکت پڑی رہیں مگر اس کے بعد انہیں ہوش آگیا۔

جمانہ یاسر ٹرائیتھلون میں مصری چیمپئن ہیں جو گذشتہ ماہ میں صحت کےعارضے کا شکار ہوئیں جب ان کا دل بند ہو گیا تھا، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا اس وقت ہوا جب وہ تیراکی کی مشقیں کر رہی تھیں۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمانا نے مزید کہا کہ تیراکی کے دوران وہ اچانک اپنا ہوش کھو بیٹھیں اور جب انہیں ہوش آیا تو وہ اسپتال میں موجود تھیں۔

انہوں نے ایک ٹیلیویژن انٹرویو میں وضاحت کی کہ مجھے یاد نہیں کہ اس رات مجھے کس چیز کا سامنا کرنا پڑا اور جو کچھ میرے ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ ہوش کھو بیٹھی تھی اور پھر اسپتال کے بستر پر تھی جب ہوش آیا۔

دوسری طرف جمانہ کے والد یاسر عبدالطیف نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو ہوا یہ جان کر وہ ناقابل بیان حد تک صدمے میں ہیں یہ میری زندگی کا یہ مشکل ترین لمحہ تھا جب میری بیٹی بے ہوش تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کافی پریشان تھا کیونکہ میری بیٹی جمانہ اسپتال میں داخل ہونے کے پہلے 7دنوں میں بھی مکمل طور پر بے ہوش تھی تاہم اس کی سانسیں چل پڑی تھیں۔

اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے مشیر ڈاکٹر محمد عفیفی جو جمانہ کے علاج پر معمور تھے نے وضاحت کی کہ جمانہ کے دل کی بحالی کی مشق مسلسل 22 منٹ تک جاری رہی۔

اس دوران وہ اپنی سانسیں بحال کرکے اپنی زندگی میں واپس آگئی اور اب ان کی حالت مستحکم ہونے تک اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈاکٹر دماغی خلیات کو مصنوعی تنفس کے ذریعے محفوظ رکھنے کے بعد ادویات کے ذریعے دباؤ کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے اور دماغ بحال کرنے میں کامیاب رہے۔

Comments

- Advertisement -