جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سعودی حکومت نے مہلت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکام نے مملکت میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو 10 اکتوبر تک مہلت دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ دس اکتوبر کے بعد سے جو افراد ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں سرکاری ونجی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ان کے لیے مذکورہ تاریخ ڈیڈ لائن ہے جس کے بعد ایسے افراد کے توکلنا پر امیون (محصن) کا اسٹیٹس ظاہر نہیں ہوگا۔

محصن کا اسٹیٹس نہ ہونے کی صورت میں عوامی ٹرانسپورٹ سروس بھی استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔

سعودی عرب: ماسک کی پابندی ختم؟

ادھر سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک کافی اہم ہے، مکمل ویکسینیشن کرانے کے بعد توکلنا اور صحتی ایپس پر خود کی رجسٹریشن کرائیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے تمام ریجنز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

حکومت نے زور دیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی وہ جلد از جلد دوسری خوراک لے لیں تاکہ کورونا وائرس کی تبدیل ہونے والی شکل سے محفوظ رہ سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں