تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

رابطہ کمیٹی کی ایک اور کوشش ناکام، فاروق ستار سے ملاقات نہیں‌ ہوسکی

کراچی: رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو منانے کی ایک اور کوشش کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کی جانب سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد اب تک ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

کاغذات جمع کرانے کے بعد فریقین نے الگ الگ پریس کانفرنسیں کیں، جس کے بعد رات میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی فاروق ستارکو منانے پی آئی بی پہنچی۔

رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو بہادر آباد لے جانے کا ایجنڈا لے کر آئی تھی، فاروق ستار نے بھی ایم کیو ایم کے عارضی مرکز جانے کی رضامندی ظاہر کی تھی اور وہ اجلاس کی صدارت کرنے کے لیے تیار تھے، تاہم سوا گھنٹے بعد رابطہ کمیٹی کا وفد میڈیا سے بات کیے بغیر فاروق ستار کی رہایش گاہ سے لوٹ گیا۔

رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کی جانب سے کہا گیا کہ ایک گھنٹے انتظارکے باوجود فاروق ستارسےملاقات نہیں ہوئی، جس سے صورتحال کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: فارم علیحدہ علیحدہ جمع ہوئے، فیصلہ مل کر کریں گے، فاروق ستار


فیصل سبزواری کی پریس کانفرنس

رابطہ کمیٹی کے بہادر آباد پہنچنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کی۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ فاروق ستار نے آج بہادر آباد آنے کے لیے کہا تھا، تاہم وہ نہیں آئے، تو ہم دوبارہ ان کے پاس گئے۔ رابطہ کمیٹی کے وفد نے ایک گھنٹہ 10 منٹ انتظارکیا، لیکن فاروق ستار نہیں پہنچے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ فاروق ستارآرام کررہےتھے، شاید اس لیے نہیں آسکے، ڈیڈ لاک کاخاتمہ مثبت سوچ سے ہوگا۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق ستارجتنا جلدی آئیں گے، کارکنان اتناجلدی خوش ہوں گے، فاروق ستار کےکل کےاجلاس سےمتعلق ہمیں علم نہیں۔

فاروق ستار کا ردعمل

فیصل سبزواری کی پریس کانفرنس کے بعد فاروق ستار نے پی آئی بی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملاقات سے انکار نہیں کیا، لیکن مانتاہوں، ایک گھنٹہ لگ گیا، انھیں انتظار کرنا پڑا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ گھرجتنا میرا ہے، اتنا ہی میرے رابطہ کمیٹی کے ساتھیوں کا ہے، اب ہم دو فریق نہیں، 17 کے17 سینیٹ فارم ہمارے مشترکہ ہیں، میں ناراض نہیں ہوں، نہ ایسا ہےکہ میں ملنا نہیں چاہتا تھا، کشورزہرہ کے ساتھ گفتگومیں  تاخیر ہوگئی، اس اثنا میں ساتھی چلے گئے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دلوں میں رنجش نہیں، ووٹرزکی ذہنی اذیت کااحساس ہے، رابطہ کمیٹی اجلاس میں سوچیں گےمعاملات کو آگے کیسےلے جانا ہے۔

اگرچہ فاروق ستار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ سو رہے تھے، اس لیے ملاقات نہیں ہوسکی، مگر پارٹی ذرایع کے مطابق ملاقات کے ملتوی ہونے کی سبب کامران ٹیسوری بنے، رابطہ کمیٹی ارکان ایک گھنٹےتک انتظارکےبعد واپس چلی گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -