اشتہار

ن لیگ حکومت کی رخصتی قریب، نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہ ہوسکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ن لیگ کی حکومت آخری ہفتہ شروع ہوگیا اور نون لیگ حکومت کی رخصتی قریب آگئی لیکن نگران سیٹ کا فیصلہ تاحال کھٹائی میں پڑا ہے جبکہ کسی بھی صوبے کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے لیے بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی حکومت کاآخری عشرہ لیکن نگران وزیراعظم کا انتخاب نہ ہوسکا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی چھ طویل ملاقاتوں کے بعد بھی نگران سیٹ اپ کےمعاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، دونوں نےایک دوسرے کے تجویز کردہ نام مسترد کردیے ہیں جبکہ تحریک انصاف بھی پیپلزپارٹی کے ناموں کو مسترد کرچکی ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ہونا تھی جو نہیں ہو سکی۔

- Advertisement -

وزیراعظم پیر تک کسی اور نام پر متفق ہوجانے کیلئے پرامید ہے لیکن خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنی بات سے پھر گئے اب مزید ملاقات نہیں ہوگی۔


مزید پڑھیں : اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر کوئی ملاقات نہیں ہو گی: خورشید شاہ


خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نام سامنے آتے ہیں اور کسی ایک نام پر اتفاق ہونے پر اسے نگراں وزیراعظم نامزد کردیا جاتا ہے۔

طریقہ کار کے مطابق وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو ا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا، حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی اسپیکر کی جانب سے قائم کی جائے گی۔ کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے کے لئے تین روز ہوں گے ۔

پارلیمانی کمیٹی بھی نگراں وزیر اعظم کا نام دینے میں ناکام رہی تو معاملہ خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا پھر الیکشن کمیشن کو اختیار ہوگا کہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نامزد دو دو ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیر اعظم منتخب کرے۔

دوسری جانب پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات آج ہونے والی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کا کہنا ہے کہ دو سے تین روز میں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ حل ہوجائے گا، سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی عبوری سیٹ اپ پر معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔

بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن نے نگراں وزیراعلٰی کیلئے آٹھ ،آٹھ نام تجویزکر دیئے ہیں، حکومت نے پرنس احمدعلی،علاؤالدین مری ،نوابزدہ سیف مگسی،حسین بخش،کامران مرتضٰی اور داؤد خان اچکزئی کا نام دیا ہے جبکہ اپوزیشن نے اسلم بھوتانی، قاضی اشرف، ڈاکٹر مالک،علی احمد کرد ، منور مندو خیل ، نواب غوث بخش اور فتح خان کے نام پیش کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آج پھر اہم اجلاس متوقع ہے۔

خیبرپختونخواہ میں نگراں وزیراعلٰی کا نام فائنل کرنے کیلئے آج اہم اجلاس ہوگا، حکومت کی جانب سے دیئے گئے نام صاحبزادہ سعید اور میجر ریٹائرڈجنرل تاج حیدر جبکہ اپوزیشن کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کے نام پر غور کیا جائے گا۔

سندھ میں اب تک حکومت اوراپوزیشن میں کوئی رابطہ نہ ہوسکا، معاملات سست روی کا شکار ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں