جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ڈیلرز کا حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پٹرولیم ڈیلرز اینڈ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہمیں آئل اور ڈیزل کی فراہمی مکمل نہیں ہو رہی جب کہ حکومت آئندہ دنوں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز اینڈ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آئل اور ڈیزل نہ ملنے پر ہمیں عوام قصوروار ٹہرا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلرز کی جانب سے ڈیزل نہیں مل رہا، مطالبہ ہے روزانہ پمپس پر ڈیزل کی فراہمی کی جائے، حکومت آئندہ دنوں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے، ایرانی ڈیزل ملک بھرمیں کھلےعام فروخت کیا جا رہا ہے۔

چند روز قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا تھا کہ ملک میں ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اور پٹرول کے بھی 10 دن کے ذخائر موجود ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کمپنیوں کی جانب سے پٹرول نہ پہنچانے کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائے ہیں لیکن یہ مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں