منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

پیارے روہت شرما، کوہلی اور ڈریوڈ… بھارتی وزیراعظم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ٹیم کی جیت پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، انھوں نے خصوصی طور پر ڈریوڈ، کوہلی اور روت سے بات کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح کے بعد مودی نے نہ صرف مبارکباد کا پیغام جاری کیا بلکہ وزیر اعظم نے اتوار کی صبح بھارتی کرکٹ ٹیم سے فون پر بات بھی کی اور پلیئرز کو بارباڈوس میں سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف جیت حاصل کرنے پر سراہا۔

انھوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیئر روہت شرما آپ بہترین شخصیت ہیں، آپ کی جارحانہ ذہنیت، بیٹنگ اور کپتانی نے بھارتی ٹیم کو ایک نئی جہت دی ہے۔ آپ کا ٹی ٹوئنٹی کیریئر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

مودی نے ویرات کوہلی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیارے ویرات کوہلی آپ سے بات کرکے خوشی ہورہی ہے، فائنل میں آپ نے اپنی اننگز کے دوران بھارتی بیٹنگ کو شاندار طریقے سے لے کرچلے، آپ کھیل کے تمام فارمیٹ میں بہترین ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ آپ کو مس کرے گی۔

ایک اور پوسٹ میں مودی نے راہول ڈریوڈ سے بات کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہیڈ کوچ کی غیر متزلزل لگن اور اسٹریٹجک سوچ نے ٹیم کو تبدیل کر دیا ہے، بھارت ان کے تعاون اور نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے ان کا شکر گزار ہے۔

اس فون کال کے دوران مودی نے ہاردک پانڈیا کے آخری اوور اور سوریا کمار یادیو کی باؤنڈری لائن پر شاندار کیچ لینے کی بھی تعریف کی۔

بعد ازاں مودی نے ایکس پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں نے بھارتی کرکٹ ٹیم سے بات کی اور انھیں T20 ورلڈ کپ میں مثالی کامیابی پر مبارکباد دی، ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین مہارت اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ عالمی کپ کی اس جیت کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں نے T20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں