تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

عامر لیاقت کا انتقال: قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس ملتوی

کراچی: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن سے متعلق پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی انتقال کی خبر سامنے آئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایوان کو آگاہ کیا کہ افسوسناک خبر ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا ہے لہذا ایوان کی کاروائی فوری روکنی چاہیے، بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان زیریں کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا۔

 قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں بجٹ سفارشات کو حتمی شکل دی جانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے تھے، ایم پی اے پی ٹی آئی جمال صدیقی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس کی جانب ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -