تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوی کی کرونا سے موت، شوہر کی عجیب وغریب حرکت

نئی دہلی: بھارت میں بیوی کی کروناٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر فرار ہوگیا، بدقسمتی سے مریضہ انتقال کرگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والا شہری اس وقت گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جب اسے پتا چلا کہ اس کی بیوی کرونا کا شکار ہوچکی ہے، مذکورہ خاتون مریضہ آج انتقال کرگئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی جوڑے کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور وہ بنگلورو کے علاقے مہالکشمی میں رہائش پذیر تھے، فرار ہونے والے شوہر کی تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

بھارت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا عالمی مرکز قرار

بھارتی عورت گزشتہ دنوں کرونا کا شکار ہوئی تھی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کرونا کے باعث انتقال کرگئی۔ شوہر کرونا رپورٹ آنے کے بعد سے ہی فرار ہے اور اب تک کوئی خبر نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر بیوی کی آخری رسومات میں بھی شریک نہیں ہوا، مذکورہ شخص کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھان بین کررہے ہیں، امید ہے جلد شہری کو ڈھونڈ نکالیں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص بھی کرونا کا شکار ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -