تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

فلوریڈا اسکول پرحملہ کرنے والے ملزم کو پھانسی دینے پرغور

فلوریڈا: امریکی قانون دان گذشہ ماہ فلوریڈا کے اسکول میں 17 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے نوجوان پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں سزائے موت دینے پرغورکررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے اسٹون مین ڈوگلس اسکول پر حملہ کرنے والے 19 سالہ نکولس کروز نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد ملزم کو قتل کے 17 مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ مرجوری کے اسٹون مین ڈوگلس اسکول میں 2012 سے اب تک کا خوفناک ترین قتل عام ہے جس میں ملزم نے 17 افراد کو قتل کیا تھا۔

عدالت کو دی گئی رپورٹ کے مطابق کروز نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ’اس نے اسکول میں داخل ہوتے ہی طالب علموں پرفائرنگ شروع کردی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ امریکی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ سال اس حملے کے حوالے سے انہیں ممکنہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

گذشتہ روز منگل کو عدالت میں درج ہونے والے نوٹس میں امریکی پراسٹیکیوٹرکا کہنا تھا کہ شدید ظالمانہ طریقے سے قتل عام کرنے والے نوجوان نکولس کو جرم ثابت ہونے کی صورت میں سزائے موت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیاہے کہ’اخلاقی یا قانونی جواز کے بغیر یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ اسکول پر کیا گیا حملہ نفرت یا غصّے کی بنیاد پر تھا‘۔

دوسری جانب نکولس کروز کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگر وہ مجرم ہےتب بھی اسے موت کی سزا نہیں دینی چاہیے۔

جبکہ متاثرہ خاندانوں کےوکیل کا کہنا تھا کہ’ہم  تیارہیں کہ اگر کروز کو سزائے موت نہیں ہوئی تو بھی اسے کم از کم 34  بار عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے‘ جس میں اس کی ضمانت بھی نہیں مل سکتی‘۔

خیال رہے کہ نکولس کروزاسٹون مین ڈوگلس اسکول کا سابق طالب علم ہے اور 2016 میں خود کو نقصان پہنچانے کی تصاویراسنیپ چیٹ نامی سماجی رابطے کی ایپ پردینے کے بعد مقامی پولیس اور بچوں کی بہبود کے محکمے نے نکولس سے تفتیش بھی کی تھی۔

بچوں کے محکمے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ نکولس نے منصوبہ بندی کے تحت اسلحہ خریدا تھا، اس کے باوجود حکام کی جانب سے اسے کافی مدد فراہم کی گئی ہے۔ کیوں کہ ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ جنوری نکولس کے حوالے سے انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی۔

امریکی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی کو نکولس کے  حوالے سے نہ صرف خفیہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی تھی بلکہ مسی سیپی  کے ایک شخص نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا تھا کہ یوٹوب پر جاری ایک ویڈیو میں نکولس نے اپنے نام کے ساتھ ایک پریشان کن تبصرہ کیا تھا۔

کاؤنٹی پولیس کے افسرکا کہنا تھا کہ نکولس کروز کی سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر دیئے پیغامات سے واضح تھا کہ اسے ہتھیاروں میں دلچسپی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -