تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ریچھ کا گھر میں‌ گھس کر حملہ، میاں بیوی زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے شمالی علاقے میں ریچھ نے گھر میں داخل ہو کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں  میاں بیوی  زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے شہر ہندوارہ کے علاقے راجور وڈر ہالا میں جنگلی ریچھ نے گھر میں کام کرنے والے میاں بیوی پر حملہ کیا۔

پیر کے روز ہونے والے ریچھ کے حملے کے نتیجے میں  عبدالرشید میر اور اُن کی اہلیہ راجہ بیگم زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے دونوں کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے طبی امداد دے کر گھر روانہ کردیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شہری علاقے میں ریچھ کا اس طرح گھر میں گھس کر حملہ کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔

علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو دی اور مطالبہ کیا کہ وہ فوراً ریچھ کو پکڑ کر جنگلاتی علاقے میں منتقل کریں تاکہ دیگر لوگ محفوظ رہ سکیں۔

محکمہ جنگلی حیات کے رضاکاروں نے ریچھ کو پکڑنے کے لیے علاقے میں جال بچھا دیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ریچھ جیسے ہی جال میں پھنسے گا اُسے پکڑ کر  آبادی سے دور منتقل کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں