پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

آئل ڈپو میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک والوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکے سے ابتدائی طور پر 20افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں جبکہ تقریباً 300 افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس میں بیشتر افراد کی حالت نازک تھی۔

آرمینین وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 125تک پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن کیا جارہا ہے۔

آرمینین حکومت کے مطابق اس انکلیو سے اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ملک سے انخلا مکمل کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئل ڈپو میں دھماکے کی وجوہات کا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے، تاہم اس حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم کے اہلکار کا کہنا ہے کہ آئل ڈپو میں دھماکے کے باعث زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب عراق کے صوبے نینوا میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا جب شادی کی تقریب کے دوران ہال میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 113 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 150سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں