پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

تھر میں موت کا رقص جاری ، 11 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مٹھی: تھرمیں غذائی قلت، موسمی تبدیلی اورنمونیے کے سبب رواں ماہ جنوری میں اب تک گیارہ بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ پینتالیس بچے زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔

تھر میں غذائی قلت کے سبب صورتحال سنگین ہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ اے آروائی نیوزکو موصول ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق تھر میں گزشتہ ماہ دسمبر میں پینتالیس بچے جاں بحق ہوئے اوررواں ماہ جنوری میں گیارہ بچے زندگی کی بازی ہار گئے، ہلاک ہونے والے تمام بچوں کی عمریں پانچ برس سے کم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے غذائی قلت ، موسمی تبدیلی، نمونیے اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تھر کے صحرائی علاقے میں قائم بنیادی صحت کے مراکزدرست اندازمیں اپنی خدمات انجام نہیں دے پا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ سندھ نے یہ رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2014 میں بھی تھر میں غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 560 سے تجاوز کرگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں