تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں اور روزانہ کیسز میں مزید کمی

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے ہلاکتوں اور روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسز میں کمی آ گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 14 واں ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,775 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 59 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 195,745 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,962 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 874 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 5,308 ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 615 ہے، اب تک 84,168 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,765 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,629 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,178 اموات، خیبر پختون خوا میں 879 اموات، اسلام آباد میں 119، بلوچستان میں 109، گلگت بلتستان میں 23 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 25 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 75,168 ہو گئی، پنجاب میں 71,987 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 24,303، اسلام آباد میں 11,981 ہو گئی، بلوچستان میں 9,946، گلگت بلتستان میں 1,398 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 962 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 41 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 11 لاکھ 93 ہزار 17 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 40,740 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 21,009 مریض، خیبر پختون خوا میں 11,449 مریض، اسلام آباد میں 5,839، بلوچستان میں 3,737 مریض، گلگلت بلتستان میں 999 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 395 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -