منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان میں کرونا وبا سے اموات 486، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 21501 ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 486 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 21,501 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 15 ہزار 233 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1315 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 5,782 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا کی عالمگیر وبا: ڈھائی لاکھ سے زائد ہلاک، 36 لاکھ 46 ہزار انسان متاثر

- Advertisement -

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 24 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 185 ہے، اس کے بعد سندھ میں 137 اموات، پنجاب میں 136 اموات، بلوچستان میں 21، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 8,103 ہو گئی، سندھ میں 7,882 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 3,288، بلوچستان میں 1,321، اسلام آباد میں 464 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 372 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 71 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9 ہزار 857 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 22 ہزار 404 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں