تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 24 مریض دم توڑ گئے

اسلام آباد: کرونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چوبیس مریض جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1487 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہو گئی ہے۔

مزید چوبیس اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 5787 ہو گئی ہے، جب کہ 1294 مریضوں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے، اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 596 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 23630 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 2287 مریض زیر علاج ہیں، جب کہ کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کرونا کے 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 116800 ہے، پنجاب میں 91691، خیبر پختون خوا میں 33071، بلوچستان میں 11550، اسلام آباد میں 14821، آزاد جموں و کشمیر میں 2012، اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 1942 ہے۔

Comments

- Advertisement -