تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

امریکا میں بس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاع

امریکا میں مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں مسافر خاتون ہلاک جب کہ چار افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کو عریاں حالت میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوروویل میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے عریانی کی حالت میں بس پر فائرنگ کی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ21 سالہ اساہدی کولمین نے اس وقت لاس اینجلس جانے والی بس پر فائرنگ شروع کر دی جب وہ ایک سٹور پر رکی اور مسافر باہر نکل رہے تھے۔

حملے کے نتیجے میں مسافر خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ چار مسافر زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوا تو کچھ فاصلے پر اس کا شہری کیساتھ جھگڑا ہوگیا، لوگوں نے چھڑوایا تو اس نے خود کوبرہنہ کرلیا، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور کولمین نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کو حملے کا نشانہ بننے والی بس سے نائن ایم ایم کے متعدد خول بھی ملے ہیں جب کہ حملہ آور سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوگیا ہے۔

Comments