اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈیبیٹ کارڈز کی کلوننگ سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے ڈیبیٹ کارڈز کی کلوننگ کے ذریعے شہریوں کے اکاوٗنٹ سے رقم نکالنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست اتر پردیش میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلون ڈیبیٹ کارڈز، ڈھائی لاکھ روپے اور دیگر اشیاء برآمد کیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمان کی شناخت فروز اور سچن شرما کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق بھنوٹا گاؤں اور تلپتا ہے۔

پولیس نے دونوں کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، سات کارڈ ریڈر مشین، دو گرین وال کارڈ ریڈر، دو مائیکرو کیمرہ سسٹم، 69 خالی ڈیبٹ کریڈٹ کارڈز، کلوننگ ڈیوائسز کے لئے ٹول کٹ اور 2.50 لاکھ روپے کیش برآمد کرلئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں دھوکہ دہی کے 7 مقدمات درج ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں