بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرناٹک کے تمکور شہر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، جس کے بعد ہر جانب سوگ کی فضا پھیل گئی، اتوار کی رات ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اپنے گھر کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے اور خیال کیا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد نے مالی پریشانی اور مبینہ ذہنی اذیت کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غریب صاحب اور ان کی بیوی سمیہ اپنے کمرے کی چھت سے لٹکے ہوئے مردہ حالت میں پائے گئے، جبکہ ان کے تین بچوں کی لاشیں بستر پر پڑی ہوئی تھیں۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غریب صاحب کباب کی دکان چلاتا تھا، جس میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، خودکشی سے قبل انہوں نے ایک خودکشی نوٹ لکھا اور ایک ویڈیو بھی بنائی، جس میں انہوں نے اپنی مالی پریشانی کا ذکر کیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں اس نے کرناٹک کے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قلندر نام کے شخص نے اسے متعدد بار ہراساں کیا، جبکہ بدسلوکی اور تذلیل بھے کی۔

ایک منٹ کی ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”قلندر نے ہمارے بارے میں غلط افواہیں پھیلائیں اور ہمارے گھر کے باہر متعدد بار ہم سے جھگڑا کیا، قلندر اور اس کے گھر والے ہماری موت کے ذمہ دار ہیں“۔

پولیس کے مطابق کل ہمیں اطلاع ملی کہ ایک ہی گھر میں پانچ لاشیں موجود ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مقتول کے خاندان کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں