اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

دسمبر 2020 پاکستان میں مختلف سیکٹرز کے لیے کامیاب ثابت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نجی کمپنی نے پچھلے سال کی نسبت دسمبر2020 کے اعدادوشمار جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دسمبر مختلف سیکٹرز کے لیے کامیاب مہینہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادشمار میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2020میں پاکستان میں مختلف سیکٹرز کی سیلز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، دسمبر2020میں سیمنٹ کی فروخت 11فیصد بڑھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دسمبر2020میں ڈیزل کی فروخت میں 13فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح دسمبر2020میں پیٹرول کی فروخت میں 5فیصد اضافہ ہوا، مذکورہ ماہ فرنس آئل کی فروخت میں 108فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ دسمبر میں گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد بڑھی۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر2020میں ٹریکر کی فروخت میں 188فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹرکس اور بسز کی فروخت 9فیصد بڑھی۔ دسمبر میں موٹربائیکس کی فروخت میں 22فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ دسمبر2020میں ایکسپورٹ میں 18فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ ترسیلات میں 16فیصد اور 100انڈیکس میں 6.5فیصد اضافہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں