تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

عدالت نے مخصوص اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے اور 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے مخصوص اراکین کے استعفے منظور کرنے کے اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے اور 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے ایڈووکیٹ عرفان قادر پیش ہوئے۔

حکومتی وکیل عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کیس میں پیرا وائز ڈاکیومنٹس جمع کرنا چاہتے ہیں، جس وقت یہ کام ہوا اس وقت ایک جذبہ تھا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر ایک پراسس ہوچکا تو پھر اب کیا ہے؟ ایک قائم مقام اسپیکر نے آرڈر کیا تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟

عرفان قادر نے کہا کہ جب یہ اقدام کیا گیا تب انہوں نے اسمبلی توڑ دی، سپریم کورٹ کے ایک جج نے نوٹ لکھا کہ یہ غداری کے مرتکب ہوئے، ان کو بہت جلدی ہے، 9 حلقوں پر تو ایک شخص الیکشن لڑ رہا ہے۔

عدالت نے پھر کہا کہ صرف اتنا بتائیں ایک پراسس ہوچکا تو پھر اس میں مسئلہ کیا ہے؟ جس پر حکومتی وکیل نے جواب دیا کہ معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سے نشست کروں گا لیکن وہ بیرون ملک ہیں۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل کراچی میں ہم جیت گئے تو ان کو گھبراہٹ ہے، ہم سیاسی مقاصد کے لیے عدالت کا کندھا استعمال نہیں کرتے لیکن یہ بار بار عدالت کو سیاسی معاملات کو گھسیٹ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ 9 حلقوں پر الیکشن روک دیں، ہم تمام حلقوں پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اس پر میں آرڈر جاری کرونگا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول ہے تو عدالت اس کو ضرور دیکھ لے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 9 اراکین کے استعفے منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان حلقوں میں 25 ستمبر کو ضمنی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس میں سوائے ایک حلقے کے تمام حلقوں نے ان کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -